بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے وزیر اعظم نریندر مودی کی انڈرگریجویٹ (بی اے) اور پوسٹ گریجویٹ (ایم اے) کی ڈگریوں کو عام کرتے ہوئے اس سلسلے میں لگائے جانے والے تمام الزامات کو آج مسترد کر دیا۔
بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ اور پارٹی کے سینئر لیڈر و مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں مسٹر مودی کی بی اے اور ایم اے کی ڈگریوں کو عام کرتے ہوئے کہا
کہ وزیر اعظم کی ڈگریوں کے حوالے سے حقائق کی پختہ معلومات حاصل کئے بغیر ہی ان کی تعلیمی قابلیت کی نکتہ چینی کرنے کے لئے عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو قوم سے معافی مانگنی چاہئے۔
مسٹر شاہ اور مسٹر جیٹلی نے کہا کہ مسٹرنریندر مودی نے 1978 میں دہلی یونیورسٹی سے گریجویشن کا امتحان پاس کیا تھا اور 1983 میں گجرات یونیورسٹی سے سیاسیات میں ماسٹر ڈگری حاصل کی تھی۔